میڈیکل انسٹی ٹیویشن ریفارمز ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی

April 24, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کی جانب سے سروسز ہسپتال کے آڈیٹوریم میں صوبائی حکومت سے منظور ہونے والے میڈیکل انسٹی ٹیویشن ریفارمز ایکٹ 2019ء کے خلاف احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔کنونشن کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز ہسپتال سے جیل روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ینگ ڈاکٹرز سروسز ہسپتال سے جیل روڈ تک ریلی کی صورت احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ احتجاجی کنونشن میں پنجاب کی قیادت سمیت سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ ایکٹ والا قانون ہے جس کو کسی صورت نہیں مانتے۔ایم ٹی آئی ایکٹ سے مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت ختم ہو جائے گی۔ڈاکٹروں کی نوکری ختم کر کے کنٹریکٹ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے صحت کا نظام تباہ ہو جائے گا۔