چمن: بس اور ڈیزل ٹینکر میں ٹکر، آگ سے کئی افراد جھلس گئے

April 24, 2019

بلوچستان کے شہر چمن کے سرانان بازار میں بس اور ڈیزل سے بھری گاڑی میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد جھلس گئے۔

سرانان بازار میں بس اور ڈیزل سے بھری گڑای میں آگ لگنے سے قریب موجود دیگرگاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر کئی افرادزخمی ہوئے ہیں،جبکہ بس میں ڈرائیوراورکلینرہی تھے۔

حادثے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔