کائونٹی کرکٹ،جارج مونسی نے 25گیندوں پر سنچری کرلی

April 25, 2019

لندن ( آن لائن ) گلوسٹرشائر کی سیکنڈ الیون کے بیٹسمین جارج مونسی نے صرف 25بالز پر سنچری جڑ دی۔باتھ سی سی کے خلاف غیرآفیشل ٹی ٹونٹی میچ میں انھوں نے نصف سنچری 17 گیندوں پر مکمل کی جب کہ اگلی 8 گیندوں پر وہ سنچری مکمل کرچکے تھے۔ مجموعی طور پر انھوں نے 39گیندوں پر 147رنز سکور کیے۔مونسی کے پارٹنر جی پی ولوز نے بھی 53 گیندوں پر سنچری مکمل کی مگر اصل شومونسی کے نام رہا، جنھوں نے بعد میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے ٹام پرائس کے ہمراہ مجموعے کو مقررہ 20 اوورز میں ناقابل یقین 3 وکٹ پر 326 رنز تک پہنچایا، ٹام پرائس نے 23گیندوں پر 50 رنز بنائےٹی 20کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرس گیل کا ہے جنھوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے ناقابل شکست 175رنز بنائے تھے جب کہ سب سے بڑا ٹیم مجموعہ 3وکٹ پر 278ہے جو کہ افغانستان نے رواں برس آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا جس میں حضرت اللہ زازئی کے ناقابل شکست 162رنز شامل تھے سکاٹش بیٹسمین مونسی کی اننگز 5چوکوں اور 20چھکوں پر مشتمل تھی جس میں سے انھوں نے ایک اوور میں لگاتار 6سکسرز بھی جڑے ان کی یہ دلچسپ اننگز 50منٹ پر محیط رہی، کرس گیل کی بنگلور کے لیے اننگز ٹی ٹونٹی میں تیز ترین سنچری کا اعزاز رکھتی ہے جبکہ مونسی نے ان سے5 گیندیں کم کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے، اس مقابلے میں گلوسٹرشائر سیکنڈ الیون نے 112رنز سے فتح پائی۔