تہران (جنگ نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا تہران پر اپنا دباؤ ختم کرے اور معذرت کرے تو ہی ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہوگا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کیلئے تیار رہا ہے۔