سینئر مینجمنٹ کورس کے 22رکنی وفد کی میئر سے ملاقات

April 25, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے25 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 22رکنی وفد نے ملاقات کی۔میئر لاہور نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی اور بلدیاتی نظام اور اختیارات کے بارے میں بھی وفد کو بتایا۔اس موقع پر پی ایس او ٹومیئر لاہور میاں وحید الزماں، کوآرڈینیٹر آفتاب محمد خان،نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو رضوان خان،فارن سروسز آف پاکستان عامر شوکت،پاکستان کسٹمز سروس عائشہ نیاز،اکانومسٹ گروپ حبیب الرحمن،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس عرفان بشیر،صوبائی وزارت داخلہ کوآرڈینیشن پاکستان سپورٹس بورڈ منصور احمد خان،پاکستان کسٹمز سروس محمد ارشد خان،پاکستان کسٹمز سروس محمد آصف،پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد،پوسٹل گروپ،محمد شکور،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ قمر زمان،پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس سعید رمضان،پولیس سروس آف پاکستان ثاقب سلطان المحمود، نیشنل اکاؤنٹیبیلٹی بیورو شکیل انجم ناگرہ،سکریٹریٹ گروپ شازیہ طور، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ تنویر خالق،فارن سروس آف پاکستان زاہد رضا بھی موجودتھے۔