پٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشنز کے واش رومز کا معائنہ

April 25, 2019

پشاور(نامہ نگار)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبے میں قائم تمام پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں بنائے گئے واش رومز کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا گیا ہے۔ تمام ضلعی افسران نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کو چیک کرکے ماہانہ رپورٹ پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ چیف سیکرٹری آفس ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں کل 683پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 18پمپس و اسٹیشنز کے مالکان سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ42ہزار509روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ 115پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔