کراچی، گھریلو تنازعات پر 3 خواتین قتل

April 25, 2019

کراچی کے علاقے گڈاپ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، میمن گوٹھ میں بھی شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

گڈاپ پولیس کے مطابق حاجی ابراہیم گوٹھ میں ملزم مولا بخش نے گھریلو تنازع پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا ،بعد ازاں بیٹی نے بھی اسپتال میں دم توڑ دیا ۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت انیسہ اور شہر بانو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم مولا بخش فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ملیر میمن گوٹھ میں بھی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی لطیفہ کو قتل اور بیٹی زبیدہ کو زخمی کر دیا ۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم جمن کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم جمن نے بیوی کو مارنے کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی تھی ۔