آرمی چیف کا رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر کا دورہ

April 25, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کواے کے رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریٹائرڈ اورحاضر سروس افسران اورجوانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔