قائمہ کمیٹیاں کسی بھی ادارے کے سربراہ کوطلب کرسکتی ہیں

April 26, 2019

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت قائمہ کمیٹیوں کی ایک روز ہ تعارفی ورکشاپ بلوچستان صوبائی اسمبلی اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے ہوئی جس میں کمیٹیوں کے چیئرمین اورارکان نے شرکت کی شرکاء کو بتایا گیا کہ کمیٹیاں مفاد عامہ سے متعلق کسی بھی مسئلے پر متعلقہ ادارے کے سربراہ کو بلا اور ان سے اس مسئلے پر بریفنگ لے سکتی ہیں کمیٹی اگر اپنی سفارشات کسی بھی مسئلے پر مرتب کریں تو متعلقہ ادارے کو اس پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنانا ہوتا ہے کمیٹی کسی بھی رکن اسمبلی کی استحقاق مجروح ہونے پر کارروائی کرسکتی ہے اور ملوث ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش بھی کرسکتی ہے اس دوران اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اصول اور ضابطوں میں کسی بھی مسئلے پر از خود کارروائی کا آغاز کا شق نہیں ایساکرنے کیلئے اسپیکر یا اسمبلی کی طرف سے مسئلہ ریفر ہوگا تب کارروائی کا آغاز ہوگا تعارفی ورکشاپ میں یواین ڈی پی کے کریم گبول ، داؤد ننگپال ، سینیٹ سے حفیظ شیخ اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔