قلات میں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

April 26, 2019

قلات (نامہ نگار ) پولیس نے نیو سریاب پولیس تھانہ کوئٹہ کو مطلوب اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نیو سریاب پولیس تھانہ کوئٹہ کو مطلوب اغوا برائے تاوان کا ملزم قلات میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم ذیشان سکنہ گوم قلات کوحراست میں لے کر نیو سریاب پولیس کے حوالے کردیا۔