کراچی میں بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے

April 26, 2019

کراچی میں ضلع وسطی میں مختلف بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

غیر معیاری اشیاء کے استعمال اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر 3 بیکریوں پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

علاوہ ازیں سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک بیکری 7 دن کے لیے سیل کردی ہے۔