پی این سی اے کے تحت صوفی نائٹ، فردوس عاشق کی شرکت

April 26, 2019

پی این سی اے کی صوفی نائٹ میں عارف لوہار، سائیں ظہور، سائرہ پیٹراورحمیرا چنا نے سماعتوں میں رس گھولا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوسِ عاشق اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈی جی جمال شاہ کا کہنا تھا کہ صوفیانہ موسیقی ایک ایسی صنف ہے جس کا تعلق ایک صوفی کی روح سے ہوتا ہے- جیسے رومی، وارث شاہ، شاہ عبدالطیف بھٹائی، بلھے شاہ اور خواجہ غلام فرید کا کلام جب قوالی کی صورت میں پیش ہوتا ہے تو ایک الگ ہی سماع بندھ جاتا ہے صوفی جب رب کی راہ میں خوش ہوتا ہے اور اس کے ساتھ موسیقی شامل ہو جاتی ہے تو یہ صوفی رنگ اختیار کر لیتا ہے پھر ہر لفظ خوبصورت اور مسحور کن ہو جاتا ہے اورسننے والا ہر لفظ کو دل میں اتار لیتا ہے -

قومی موسیقی میلہ 2019 ء کا آغاز ماہ رواں کی 19 تاریخ کو لو ک موسیقی کی حسین شام کے ساتھ ہوا تھا جس کے بعد ہر شام ایک علیحدہ صنف موسیقی کے لیے مخصو ص کی گئی تھی جس میں کلاسیکی موسیقی، شام غزل، گیت، نوجوانوں کی ماڈرن موسیقی، فلمی نغموں کی شام اور شب قوالی شامل ہیں-

اس قومی موسیقی میلے کی آخری نشست صوفیانہ موسیقی کے لیے مخصوص کی گئی ہے - اس میلے میں 150 فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا اس کے علاوہ 5 قوال گروپ نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ان فنکاروں میں 25 ایسے نابغہء روزگار فنکار بھی شامل ہیں جو اپنی فنی عظمت کے اعتراف میں پاکستان کی دنیائے فن کا سب سے بڑا اعزاز صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی وصول کر چکے ہیں -

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اطلاعات و نشریات، وزارت ثقافت اور قومی ورثہ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صوفی موسیقی کا اہتمام کیا اور اس خوبصورت موقع پر معروف اور نامور گائیکوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا -

صوفیانہ کلام پڑھنے والوں کی محفل میں عارف لوہار نے ) پنجابی صوفیانہ کلام اور جگنی( نیاز خان نے (لال میری پت)، سائیں ظہور نے )بلھے شاہ ) وقار علی نے ) ماہی یار دی گھڑولی بھر دی(جاوید نیازی اور بابر نیازی نے ) میں نہی جاناں جوگی دے نال(احمد گل نے ) پشتو ٹپے اور نوی دل بری نہ دلداری ہو کا(موبشرہ حفیظ نے) چھتی بول وے تبیباں (حمیرا چنا نے ) تیرا سہون رہے آباد اور یار ڈاڈی عشق(سائرہ پیٹر نے ) ساکوں یار مناوناں اے(، غلام عباس نے ) کی جاناں میں کون، مائی نیں میں کنہوں آکاں ( اسحاق چنیوٹی نے )ولڑی لٹی تیں یار سجناں اورڈھول مینڈا نیں (اوراسد مبارک علی نے)گھونگٹ چک لے سجناں توں کی شرمانا(پیش کیا -

پی این سی اے کی اس محفل میں جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سامعین نے صوفیانہ کلام کو خوب سراہا -