کراچی: ماڈل کالونی سے 2 ڈکیت گرفتار

April 29, 2019

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ماڈل کالونی تھانے کےاہلکاروں نے 2 ڈکیتوں زین اور اویس کو گرفتار کیا ہے، ان ملزمان نے چند روز قبل ماڈل کالونی میں واقع شوروم میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کی تھی۔

کارروائی کے دوران گروہ کا سرغنہ فیضان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزمان سے پولیس ساتھیوں سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔