مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

April 30, 2019

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسپتال میں مریضہ کو اسٹریچر نہیں ملا،رشتہ دار خاتون مریضہ کو چادر کے ذریعے گھسیٹ کر لے گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بڑی مشکل سے مریضہ کو چادر میں گھسیٹ کر او پی ڈی سے باہر لے کر گئی۔

ویڈیو میں قریب سے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی گزرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم کسی بھی ان خواتین کی مدد نہیں کی۔

ویڈیو نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات پر سوالات اٹھادیے ہیں،جن پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔