مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور

May 02, 2019

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سنگین غداری کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل سنگین غداری کیس کی سماعت سے محض 2 دن پہلےسابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے طبی بنیادوں پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرا ئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف کا علاج جاری ہے، وہ بیماری کے باعث سفر نہیں کر سکتے، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی نئی درخواست میں سماعت طبی بنیادوں پر ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔