سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہو گی۔
پرویز مشرف کے وکلاء نے عدالت کو درخواست بھیجی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے موکل کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں۔
درخواست کے متن کے مطابق بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس سے ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے، اس لیے پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
واضح رہےکہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج طلب کر رکھا ہے۔