فیصل آباد،مسیحی لڑکیوں کی چینی لڑکوں کے ساتھ شادیاں کر انے والے 4 ملزمان کا ریمانڈ

May 04, 2019

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)مسیحی لڑکیوں کی چینی لڑکوں کے ساتھ غیرقانونی شادی کروانے اورانہیں بیرون ملک اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا گیا۔ گذشتہ روز ایس آئی تیمور حیدر کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار ملزمان کاشف، زاہد، سنیل اور قیصر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ فاروق احمد نول کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔