رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے مضبوط امیدوار

May 04, 2019

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر تعیناتی کے لئے پاکستانی حکام نے رضا باقر سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رضا باقر اس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے سربراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیم گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کے لئے دیگر شخصیات سے بھی رابطے میں ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے سربراہ طارق باجوہ سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا،جس کے سے بعد یہ عہدہ خالی ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

طارق باجوہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا تھا۔

طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017ء کو 3 سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا صدر بنایا تھا، ان کی مدت ملازمت جولائی 2020 میں ختم ہونا تھی۔