برازیلین جانباز کا 80فٹ بلند سمندری لہر پر سرفنگ کا مظاہرہ

May 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے سمندر کی لہروں پر سرفنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکثر منچلوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب تندو تیز دیوہیکل لہروں پر سرفنگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

جی ہاں،برازیل سے تعلق رکھنے والےLucas Chiancaنامی سرفر نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے پرتگال کے ٹاؤن Nazaréکا انتخاب کیا اور سمندر کی 80فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

خطروں کے کھلاڑی کے اس شاندار کارنامے نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا اور اُسکی مہارت کو بیحد سراہا۔

واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث ہی مشہور ہے۔