رمضان کی آمد پر ٹرمپ کی مسلمانوں کو مبارکباد

May 06, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ماہ رمضان کے آغاز پر امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی اور میلانیا کی جانب سے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آپس میں بھائی چارہ بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہم اتحاد اور باہمی احترام والے معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔