بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

May 06, 2019

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7ریاستوں کے 51 حلقوں میں آج ہوگی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے پانچویں مرحلے پر بھی ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری عوام نے اس سے قبل بھی تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔