امریکا اورچین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی

May 10, 2019

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

امریکی صدر کےاعلان کے بعد 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کا اطلاق ہوگیا، چین نے جوابی اقدام کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر نے رواں ہفتے 200ارب ڈالرز مالیت کی چینی مصنوعات پراضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھاجس پر اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس 10 سے 25 فیصد بڑھایا ہے۔

چین کی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی اضافی ٹیرف پر چین ضروری جوابی اقدام کرے گا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکا ،چین کےمعاشی اور تجارتی وفد کے درمیان مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔