پاک انگلینڈ تیسرا ون ڈے میچ کل برسٹل میں ہوگا

May 13, 2019

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل برسٹل میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے سینچری بنائی تھی جبکہ پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔