’’پاکستان ٹیم سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں ہیں‘‘

May 13, 2019

پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک ٹیم کو آسان یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا، پاکستان ٹیم سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ جس طرح ساؤتھمپٹن کے ون ڈے میں پاکستان نے پرفارم کیا اس سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، ورلڈ کپ میں بھی ان سے اچھی امید ہیں، میگا ایونٹ میں دس کی دس ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک کو کمزور یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ ون ڈے ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہے ہیں، ان کا کام اسکور کرنا ہے، سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ۔