عمران کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

May 15, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور اتحادی ارکان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ نے مجھے فون کیا اور کہا کہ رضا باقر بہترین افسر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضا باقر کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کیا ہے۔

رضا باقر کو طارق باجوہ سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔