پولینڈ میں کلاسک کار شو کاانعقاد

May 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پولینڈ میں کلاسک کار شوکاانعقاد کیا گیا۔

اس منفردایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کلاسک کار مالکان اور کلبز نے1500سے زائدکلاسک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیساتھ شرکت کی۔

اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد یہاں پہنچے اورکئی دہائیوں قبل تیار ہونے والی اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

رواں برس ایک لاکھ اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔