زرداری کی تمام کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

May 15, 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تمام کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پارک لین کیس کا مقدمہ تیار ہوچکا ہے، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔

آصف زرداری کی نیب کی مزید 2 انکوئریز میں بھی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ، آصف زرداری کی جانب سے آج ہی 2 مزید قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھیں۔

عدالت کی جانب سے آج آصف زرداری کی 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کومزید 2 انکوئریز پربھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

واضحرہے کہ آصف زرداری کی دونوں درخواستوں پر عبوری ضمانت 22 مئی تک منظور کی گئی ہے۔