عبدالعلیم خان نے پھر نیب کے طریقہ کار پر سوال اُٹھادیئے

May 15, 2019

پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پھر نیب کے طریقہ کار پر سوال اُٹھادیئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ نیب پہلے تفتیش کرے پھر جو مجرم ہے اُسے گرفتار کرے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہو تو نیب اُسے ضرور پکڑے، مگر پہلے جیل میں ڈالنا اور پھر سوچنا کہ اس پر کیس کون سا ڈالنا ہے، یہ ظلم ہے ، یہ صرف ان کے ساتھ نہیں، بلکہ اس طرح پکڑے گئے دیگر افراد کے ساتھ بھی ظلم ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے علیم خان کی آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں ضمانت بھی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔