ایرانی تیل کی درآمد کا فیصلہ الیکشن کے بعد ہو گا، بھارتی وزیر خارجہ

May 16, 2019

نئی دہلی(جنگ نیوز )ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی ہے اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ایرانی تیل کی بھارت کے لیے برآمد کے مسئلے پر بات چیت کی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی تیل کی درآمد کا فیصلہ الیکشن کے بعد ہوگا۔