ہیڈ کانسٹیبل قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

May 16, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دینہ کے علاقہ میں گشت پر مامور ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے، پولیس نے 22اپریل 2016کو احتشام شہزاد وغیرہ تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔