پیف کے پارٹنرسکول مالی بحران کاشکار،ماہانہ ادائیگی نہیں ہوسکی

May 16, 2019

لاہور (خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کوماہانہ فنڈز کی ادائیگی نہیںکی گئی ۔جس سے پنجاب کے سکول مالی بحران کا شکار ہیں۔ پنجاب کے پارٹنر سکولوں کے کروڑوں کے فنڈز روک لیے گئے۔ پنجاب بھر کے 7 ہزار سکولوں مالی بحران کا سامناہے۔ پارٹنر سکولوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ۔ دو ماہ سے سکولوں کو فنڈز نہیں مل رہے ۔پیف کے تمام پروگرامز کے سکولوں کو پیسے نہیں دیے جارہے ۔ فوری مئی اور اپریل کے واجبات ادا کیے جائیں۔اس حوالےسے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کےحکام نے کہا ہے کہ ایم ڈی کے دستخط سے واجبات کی ادائیگی ہونی ہے اور وہ چھٹی پر ہیں۔ جیسے ہی کسی کو ایم ڈی کا چارج ملے گا واجبات ادا کردیے جائیں گے۔