’’ڈاکٹرز کے احتجاج سے عوام پریشان ہیں‘‘

May 16, 2019

خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث عوام پریشان ہو رہے ہیں، ہم ڈاکٹرز کے ہر مطالبے کو پورا کر رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور بدلے میں کیا مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال میں 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا، سب سے زیادہ کام پیرا میڈکس کرتے ہیں۔