کمیونٹی کا ووٹ نسل پرستوں کا راستہ روک سکتا ہے، چوہدری وسیم شوکت

May 17, 2019

لندن (پ ر)نارتھ ویسٹ برطانیہ میں یورپی پارلیمنٹ کے اُمیدوار سجاد کریم حیدر کی الیکشن کمپین کے چیف کوآرڈینیٹرچوہدری وسیم شوکت نے مانچسٹر کے علاقے چیتھم ہل کے شارلے روڈ پر اپنا انتخابی دفتر قائم کر دیا ہے جس میں ٹوری پارٹی کے کارکن انتخابی معرکے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، چوہدری وسیم شوکت نے نارتھ ویسٹ برطانیہ میں سجاد کریم کی انتخابی مہم کے لئے نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی ہیں جس میں ہر کمیونٹی سے رابطہ اسپیشلی ووٹ کی افادیت و اہمیت کو اُجاگر کرنا ووٹ کے ذریعے اپنی طاقت کا اظہار ووٹ ہر شخص کے پاس اپنے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اس فرض کو یورپی الیکشن میں ادا کریں اس کے علاوہ وسیم شوکت نے گریٹر مانچسٹر میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ وحید لہری سے ملاقات کی اس ملاقات میں راجہ وحید لہری نے پہلی مرتبہ اپنی فیملی کے ساتھ مل کر ٹوری پارٹی کے اُمیدوار سجاد کریم کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا یہ حمایت چوہدری وسیم شوکت کی انتخابی مہم کا نتیجہ ہے۔چوہدری وسیم شوکت سجاد کریم کے کزن اور مانچسٹر کے ایک کاروباری نوجوان ہیں جنہوں نے پورے یورپ میں پاکستان کے کھیل والی بال کو متعارف کروایا۔