شاداب خان لندن پہنچ گئے

May 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان جمعرات کو اسلام آباد سے لندن پہنچ گئے۔ 21 سالہ اسپنر جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی سے لندن میں نئی رپورٹس کی روشنی میں تفصیلی چیک اپ کرائیں گے۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔