جموں کٹھوعہ اور اکھنور کی 198کلو میٹر سرحد پر بی ایس ایف کیساتھ بھارتی فوج بھی تعینات

May 17, 2019

جموں(نیٹ نیوز) بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس فیصلے کے تحت کٹھوعہ، اکھنور اور جموں کی198 کلومیٹر سرحد پر بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔ بی ایس ایف کو ان علاقوں میں اضافی بنکر اور پوسٹیں بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔