میرپورماتھیلو : بدعنوانی کا الزام، میونسپل کمیٹی افسران اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمات درج

May 17, 2019

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) چیف سیکرٹری اورچیئرمین اینٹی کرپشن کے احکامات پر میرپورماتھیلو میونسپل کمیٹی کے افسران اور ٹھیکیدار سمیت 20 افراد کے خلاف 8 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ ملزمان میں سابقہ ایم اوز، ٹھیکیدار اور دیگر شامل ہیں، انکے خلاف پانچ علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔