کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

May 17, 2019

کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے۔

پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے قریب ٹینکر موٹر سائیکل سواروں کو کچلتا ہوا چورنگی پر چڑھ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کورنگی ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔