عامر کا آج لندن میں طبی معائنہ ہوگا

May 17, 2019

فاسٹ بولر محمد عامر کا آج لندن میں ایک طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔

محمد عامر چکن پاکس کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ دو ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے ہیں اور وہ آج ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہونگے۔

چکن پاکس کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں بلکہ وہ لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا آج فالو اپ چیک اپ ہوگا۔

اس سے پہلے محمد عامر کا دو روز قبل بھی طبی معائنہ ہوا تھا، آج ہونے والے طبی معائنے کے بعد اصل صورت حال سامنے آئے گی کہ محمد عامر کب دوبارہ ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔