بہاولنگر: موبائل ڈیٹا لیک کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

May 18, 2019

جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کا موبائل فون ڈیٹا لیک کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگ کے سربراہ ملزم سبحان کے قبضے سے موبائل فونز، سمیں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کانسٹیبل اور نجی موبائل کمپنیوں کے ملازمین کے ساتھ مل کر گینگ بنا رکھا تھا۔