شعیب ملک 2 مرتبہ ہٹ وکٹ ہونے والے بلے باز

May 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کرکٹٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا انگلینڈ کے خلاف میچ میںہٹ وکٹ ہونا موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شعیب ملک نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، 26گیندوں پر 41 رنز بنا کر اپنا بلا خود ہی وکٹ میں مار بیٹھے اور ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی اننگ کے 47 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مارک ووڈ نے شعیب ملک کو شارٹ گیند پھینکی، جسے انہوں نے بیک فٹ پر کھیلنے کی کوشش کی، شعیب ملک کویہ احساس بھی نہیں ہوا کہ وہ کریز کے کافی اندر جا چکے ہیں اور انہوں نے آف سائڈ پر شاٹ کھیلتے ہوئے بلا وکٹوں پر دے مارا۔

ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں انگلینڈکے خلاف کھیلے جانے والی چوتھے ایک روزہ میچ میںپاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی کے اس انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے بعد شعیب ملک دوسرے بیٹسمین ہیںجو ایک روزہ میچ میں2 مرتبہ ہٹ وکٹکا شکار ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2 مرتبہ ہٹ وکٹ پر آؤٹ ہونے والوں میںشعیب ملک کا آٹھواںنمبر ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیاتھا، آخری اوور تک چلنے والے دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے تین گیندیں قبل 340 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں3-0کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔