پڈعیدن میں ریلوے ٹریک 32 گھنٹے بعد بحال

May 18, 2019

پڈعیدن میں مال گاڑی حادثے کے32 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال کردیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔

ڈی ایس ریلوے فاروق ملک کے مطابق پڈعیدن میں جمعہ کی شب 3 بجے پیر ابراہیم شاہ کےمقام پر مال بردار ٹرین کی 14 بوگیاں الٹ گئیں تھیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہوگئی تھی۔

ریلوےعملے نے 32 گھنٹے بعد مرمتی کام مکمل کرکے اپ اور ڈاؤن ٹریک کو مکمل طور پر بحال کردیا ہےجس کے بعد مختلف ریلوے اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔