بھارت ،راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پہلا اسلامی مدرسہ اترکھنڈ میں قائم کرے گی

May 19, 2019

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ملک میں مدارس قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ او راس کی تقریبا تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ آر ایس ایس اپنا پہلا مدرسہ قائم کرنے کیلئے اترکھنڈ کی زمین سرزمین کو منتخب کیا ہے۔ یہاں پر مدرسہ کے لئے اراضی بھی خریدلی گئی ہے اور بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز بھی ہوجائے گا۔ آر ایس ایس کی جانب سے قائم کئے جانے والے ان مدارس میں دینی تعلیم دی جائے گی۔