’’ہمارا چاند سکڑ رہا ہے‘‘

May 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے( ناسا )نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارا چاند سکڑ رہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کی جانب سے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران چاند کے اندر کی سطح مزید ٹھنڈی ہوئی ہے جس کی وجہ سے چاند کی اوپری سطح کئی مقامات پر اُبھر آئی ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ جس جس جگہ پر چاند کی سطح پر دباؤ بڑھتا ہے وہاں زلزلے بھی آتے ہیں۔

ماہرین نے چاند کے سکڑنے کو کسی انگور کے خشک ہونے سے تشبیہ دی ہے۔