نور الحق قادری کی نااہلی کیلئے درخواست پرسماعت آج ہوگی

May 20, 2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر نور الحق قادری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت (آج)پیر کو ہوگی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کرینگے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔درخواست گزار نے کہا کہ نورالحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔