اورنج لائن پروجیکٹ، ڈیڈ لائن ختم، کام مکمل نہ ہوسکا

May 20, 2019

لاہور میں اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کے سول ورکس پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر کام مکمل نہ ہو سکا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو 20 مئی تک ٹرین پروجیکٹ کا سول ورک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم پروجیکٹ ٹھیکیدار تاحال 100 فیصد سول ورک مکمل نہ کر سکے۔

پنجاب حکومت کےذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کے لیے اپیل کرے گی۔

ذرائع پنجاب حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کا سول ورک اب اگست تک مکمل ہونے کا امکان۔