رمضان امت مسلمہ کی تربیت واصلاح کا عظیم موقع ہے،مفتی محمد نعیم

May 21, 2019

کراچی(پ ر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس، شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے ، روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کانام نہیں بلکہ نفس کوتمام شیطانی وسوسوں ،برے اعمال ااور خیالات سے بھی بچانا ہے ،رمضان امت مسلمہ کی تربیت واصلاح کا عظیم موقع اپنے اندر بے شمار انعامات ،بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ رمضان کا مبارک مہینہ ہر مسلمان کو ایثارو قربانی کادرس دیتاہے ۔