اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف دائرکیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیدیا۔پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ شبر زیدی کو اعزازی بنیادوں پر چیئرمین لگایا گیا ہے جو پاکستان سروسز میں ممکن نہیں۔