چاندکی گردش دیکھنےکیلئےمفتی منیب الرحمٰن اور مولانا پوپلزئی کو دعوت دی جائیگی، فوادچوہدری

May 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہے کہ مفتی منیب الرحمٰن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسےگردش کرتا ہے،اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نےکہا سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرناانتہائی آسان ہے،اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنےکی ضرورت نہیں۔