راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب ایک بار پھر ملتوی

May 21, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع کے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے کی کل ہونے والی افتتاحی تقریب ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی۔افتتاحی تقریب دو مرتبہ تاریخ فکس کرکے پہلے بھی ملتوی ہوچکی ہے۔ قبل ازیں دس مئی کو افتتاحی تقریب ہونا تھی جو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تقریب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ صحت انصاف کارڈ پر ایک خاندان کو سالانہ 7لاکھ20ہزار روپےتک پینل پر موجود پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت ملے گی۔کارڈ تقسیم کرنےکیلئے راولپنڈی شہر و کینٹ کےعلاوہ تحصیلوں میں ہیلتھ کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔