رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر

May 21, 2019

راولپنڈی( اپنےرپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، چوہدری محمد علی رندھاوا نے سستا رمضان بازاروں کی نگرانی کرنے والے افسران کوہدایات کی ہیں کہ رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی راولپنڈی نے رمضان بازار کے دورے کے دوران اسٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی بولی کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو کم قیمتوں پر تمام اشیاء ضروریہ میسر آ سکیں ۔